موجودہ حالات کا ذمہ دار کون حکومت یا ہم؟؟۔
موجودہ حالات کا ذمہ دار کون حکومت یا ہم؟؟ ۔ اگر آج ملک عظیم پر ایک سرسری نگاہ ڈالی جائے تو موجودہ تمام حالات کا زمہ دار کون ہے؟سب ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانے میں مصروف ہیں۔کوئی اپنی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں۔ سب کا بس یہی کام رہ گیا ہے کہ ایک دوسرے پر الزام کشی کردو اور خود مسئلے سے دست بردار ہوجاؤ۔ ہر الزام حکومت،کرپشن،مہنگائی اور شیطان پر مسلط کردیا جاتا ہے۔مجھے سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ ایک عقل و شعور رکھنے والا انسان اپنی ذمہ داری کو کیسے سمجھ نہیں پاتا۔ میرے کئی سوال ہیں۔جن کے جواب مجھے آج تک نہیں ملے اور شاید مرتے دم تک ملیں گے بھی نہیں۔ کیا یہ ملک صرف حکمرانوں کا ہے؟کیا کرپشن صرف حکومتی ادارے ہی کر رہے ہیں؟کیا ذخیرہ اندوزی کے ذمہ داران صرف کاروباری لوگ ہی ہیں؟کیا ان سب باتوں میں عام عوام شامل نہیں ہے؟؟؟ کنڈے کون استعمال کرتا ہے؟بجلی کے میٹرز کون بند کرتا ہے؟ٹیکس کون کون نہیں دیتا؟اپنے کام میں بے ایمانی کون کرتا ہے؟جھوٹ بول کر فائدے حاصل کون کرتا ہے؟پانی کی لائنز کون کاٹتا ہے؟اور سب سے بڑا کچروں کا ڈھیر کون جمع کر رہا ہے؟ یہی نہی...