اشاعتیں

اپنے عورت ہونے پر مجھے فخر ہے۔۔

تصویر
اپنے عورت ہونے پر مجھے فخر ہے اپنے عورت   ہونے پر فخر ہوتا ہے مجھے صنفِ نازک   مگر کہا جاتا ہے مجھے کون کہتا ہے کہ طاقت نہیں ہے مجھ میں مگر وقت آتا ہے تو   وہ اپنے سامنے پاتا ہے مجھے وقت کی گردان میں گر کھو گئی شخصیت میری آئینہ صاف کروں تو اپنا آپ   صاف نظر آتا ہے مجھے نا سوچو کہ ہار مان جاؤں   گی   زندگی میں کبھی ماں ! ہوں ماں کا سبق آتا ہے مجھے زندگی دکھ درد ہی سہی کیا اس سے کی ڈرنا ، سارہ اپنے اندر ماں کا سایہ نظر آتا ہے مجھے۔

ماں!!

  میری امی   میری زندگی کا ایک ایسا دن جس نے میری زندگی کی کایا پلٹ دی،بقول شاعر بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی مگر میں یہاں اپنی بات کو مختصر بیان کرنے کی پوری کوشش کروں گی۔ عورت  صنفِ نازک ،چھوئی موئی ،پیار کی دیوی ایسی کتابیں باتیں بچپن میں بہت سنا کرتی تھی۔لڑکی یہ نہیں کرسکتی ،لڑکی وہ نہیں کرسکتی ۔اکثر امّی سے سوال کرتی کیوں ؟مگر وہاں صرف ایک مسکراہٹ اور ایک جواب ہمیشہ کی طرح ملتا ’’بیٹا یہ سچ بھی ہے اور نہیں بھی،جب وقت آتا ہے تو ایک عورت مرد بھی بن جاتی ہے۔‘‘ امی کی ایسی باتیں سنکر مجھے غالب بہت یاد آتے تھے، مشکلیں اتنی پڑیں کہ آسان ہو گئیں میں ہنستی پتہ نہیں امی ایسی باتیں کہاں کہاں سے لاتی ہیں۔ایک عورت  کیسے کئی امور انجام دے سکتی ہے باوجود اِس کے کہ اپنے گھر میں ایک مثال جیتی جاگتی مثال سامنے تھی۔زندگی آگے بڑھی اور ذمہ داریاں بڑھنے کے باوجو میں امی نا بن سکی جو ہر کام باآسانی کرجاتی تھیں ۔ایک وقت میں کئی محاز میں مسکراتی ہوئی نظر آتیں۔ پھر وہ وقت بھی  آیا ۔جنوری ۷ ۲۰۱۱ ،میری نئی نوکری بیکن ہاؤس میں شروع ہوئی تھی اور امی فالج کی وجہ سے اس...

زندگی زندہ رہنے کا نام ہے.

تصویر
  آپ نے صبح کوئی خوشبو لگائی کچھ دیر محسوس ہوئی اور پھر مدھم ہوتے ہوتے معدوم ہوگئی. احساس تب دوبارہ جاگتا ہے جب کوئی دوسرا اس پر تبصرہ کرتا ہے. آپ اس مقام کو سونگھتے ہیں جہاں خوشبو لگائی تھی اور پھر کہتے ہیں " اچھا میں تو سمجھا خوشبو ختم ہو گئی تھی." آپ کسی عطر فروش کی دکان پر جائیں تو ایک خوشبو کے بعد دوسری دکھانے سے پہلے وہ آپ کو کافی سونگھنے کا کہتا کیا کافی کا اس میں کوئی کردار ہے.؟ تو ایسا کچھ نہیں ہے. یہ Olfactory fatigue کہلاتا ہے. آپ کی ناک کے سینسرز میں وہ خوشبو رچ بس چکی ہوتی ہے. کافی ایک نفسیاتی کردار آدا کرتی ہے. سینسرز کے دو خوشبوؤں کے درمیان ایک فاصلہ بنا دیتی ہے. آپ اپنے ہی جسم کو سونگھ کر بھی وہی کام کر سکتے ہیں جو کافی کرتی ہے. ایسے ہی بدبودار ماحول میں رہنے والا بدبو کا احساس چھوڑ جاتا ہے. ایک محنت کش سادہ کھانے سے جو ذائقہ حاصل کرتا ہے. آرام پسند کو وہ ذائقہ نہیں ملتا آرام پسند کا ذائقہ مصالحہ جات ہیں. زندگی زندہ رہنے کا نام ہے. آپ زندگی گزار رہے ہیں یا زندگی آپ کو گزار رہی ہے. ہمیں کبھی کبھی احساسات میں فاصلہ بنا کر دیکھنا ہوتا ہے. ہمارا جسم ہماری سوچ ہمار...

زنا جرم یا گناہِ کبیرہ!!

تصویر
  زنا ایک ایسا فعل جس کی معافی بھی ممکن نہیں ہے۔ ’’زنا ایک قرض ہے۔لہذا جو یہ قرض لیتا ہے اُس کے گھر والوں کو وہ قرض اترنا ہوتا ہے‘‘ ایک بچّہ جب دنیا میں آنکھ کھولتا ہے تو مان باپ ہزاروں خواب اُسکے ساتھ منسلک کر دیتے ہیں ۔دن گذرنے کے ساتھ ساتھ خواب بڑھتے جاتے ہیں اور پھر ایک ایسا بھی وقت آتا ہے جب ماں باپ کے ساتھ بچّے کے خواب بھی شامل ہوجاتے ہیں۔ ہر ماں باپ کی کوشش ہوتی ہے  کہ اپنی اولاد کو ایک بہترین مستقبل دیں،ایک کامیاب زندگی۔جس میں وہ آگے بڑھے اور کامیابی حاصل کر سکے۔ یہ دنیا تو اللہ پاک نے انسانوں کے رہنے کے لیے بنائی تھی۔پھر یہ جنگلی جانوروں سے بدتر انسان نما جانور کہاں سے آگئے ہیں۔جب دیکھو ایسی خبریں کہ پڑھ کر،سن کر روح بھی کانپ جائے اور لوگ ایسی درندگی کرتے ہیں تو ان کا دل اور ہاتھ بھی نہیں کانپتے؟ سوچنا یہ ہے کہ یہاں غلطی کس کی ہے؟معاشرے کی؟لوگوں کی؟یا پھر ایسے ماحول کی جس میں آج ہر برائی با آسانی لوگوں کی دسترس میں ہے۔ ہمیں کب ہوش آئے گا جب ہمارا حال موہن جو ڈاڑو والا ہوجائے گا ۔کیونکہ  اللہ کا ارشاد ہے کہ، ’’جب جب زمین پر ایسے گناہ بڑھیں گے تو زمین...

موجودہ حالات کا ذمہ دار کون حکومت یا ہم؟؟۔

تصویر
موجودہ حالات کا ذمہ دار کون حکومت یا ہم؟؟ ۔ اگر آج ملک عظیم پر ایک سرسری نگاہ ڈالی جائے تو موجودہ تمام حالات کا زمہ دار کون ہے؟سب ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانے میں مصروف ہیں۔کوئی اپنی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں۔ سب کا بس یہی کام رہ گیا ہے   کہ ایک دوسرے پر الزام کشی کردو اور خود   مسئلے سے دست بردار ہوجاؤ۔ ہر الزام حکومت،کرپشن،مہنگائی اور شیطان پر مسلط کردیا جاتا ہے۔مجھے سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ ایک عقل و شعور رکھنے والا انسان اپنی ذمہ داری کو کیسے سمجھ نہیں پاتا۔ میرے کئی سوال ہیں۔جن کے جواب مجھے آج تک نہیں ملے اور شاید مرتے دم تک ملیں گے بھی نہیں۔ کیا یہ ملک صرف حکمرانوں کا ہے؟کیا کرپشن صرف حکومتی ادارے ہی کر رہے ہیں؟کیا ذخیرہ اندوزی   کے ذمہ داران صرف کاروباری لوگ ہی ہیں؟کیا ان سب باتوں میں عام عوام شامل نہیں ہے؟؟؟ کنڈے کون استعمال کرتا ہے؟بجلی کے میٹرز کون بند کرتا ہے؟ٹیکس کون کون نہیں دیتا؟اپنے کام میں بے ایمانی کون کرتا ہے؟جھوٹ بول کر فائدے حاصل کون کرتا ہے؟پانی کی لائنز کون  کاٹتا ہے؟اور سب سے بڑا کچروں کا ڈھیر کون جمع کر رہا ہے؟   یہی نہی...

تم ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہو گے۔۔

تصویر
 تم نا ہوئے میرے تو کیا  میں تمھارامیں تمھارامیں تمھارا رہا میرے چندا میں تمھارا ستارا رہا آ ج سے دو مہینے پہلے میری معلومات ناقص تھیں۔میں جانتی بھی نہیں تھی مگر دو فلمیں ضرور دیکھی تھیں۔پی کے اور ایم ایس دھونی۔ایک دن جوکہ شاید میں کبھی بھول نا پاوںگی اتوار کا دن اور ۱۴ جون کی تاریخ تھی۔ میں اپنے کام میں مصروف تھی تو خبر سنی کہ سوشانت نے خود کشی کرلی۔سوشانت یہ کون ساایکٹر تھا ؟ کچھ عرصہ پہلے ایک اور ٹیوی ایکٹر کی خبر میں سُن چکی تھی اورکیونکہ میں سوشانت کو نام سے تو نہیں جانتی تھی لہذا گوگل کیا ،ارے یہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میری منہ سے صرف یہی نکلا۔۔ سرفراز کبھی دھوکہ نہیں دیتا۔۔۔ بس پھر پورا دن اسی سوچ میں گم گوگل کرتے گذرا کہ کیوں ؟کیسے؟ایسا کیوں کیا ؟اتنا اچھا ،بہترین اسٹار اسِ نے ایسا کیوں کیا؟کیا وجوہات تھیں؟بس سوچیں تھیں کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھیں۔مجھے لگا کہ یہ جو آج مجھے دکھ ہے یہ جلد ختم ہوجائے گا۔مگر میں بالکل غلط تھی۔دن گذرتےرہے ،میری سوچیں بھی بڑھتی گئیں۔یو ٹیوب سے صبح اور رات تمام ہونے لگی۔بہت ساری باتیں سامنے آئیں مگ...

ابتدائی تعارف

ہر انسان کی زندگی میں کبھی ان کبھی کوئی ایسی تبدیلی ضرور آتی ہے جس سے اُس کی زندگی کا انداز،اُسکی سوچ کا انداز بالکل بدل جاتا ہے اور وہی وہ لمحہ ہوتا ہے جس میں اگرسہی قدم اٹھایا جائے تو مثبت اورغلط قدم اٹھایا جائے تو منفی پہلو سامنے آتے ہیں۔بلاگ بنانے اوراپنی سوچ کو تحریر کرنے کا شوق کافی پرانا ہے مگر بس وہ سوچ سوچ ہی رہ گئی تھی۔ کہتے ہیں نا کہ بس ایک لمحہ ہوتا ہے جس میں انسان کی دنیا بدل جاتی ہے اور شاید یہی وہ لمحہ ہے کہ میں نے اپنی سوچ کو عملی جامہ بالاآخرپہنا دیا۔ میں یہاں زندگی سے متعلق بہت ساری سچائیاں تحریر کرنا چاہتی ہوں۔جن میں شاید کچھ تلخ ہوں،کچھ درد بھری،کچھ ہنسی،کچھ طنز و مزاح،کچھ حقیقت پر مبنی اور کچھ ۔شاید کسی کی بھی نا پسندیدہ میرا مقصد یہاں کسی کی دل آزاری کرنا نہیں ہے بلکہ دل کی باتین بانٹنا ہے۔ امید کرتی ہوں کہ نا صرف آپ کا ساتھ میرے ساتھ رہے گا بلکہ میں آپ کی رائے سے بھی مستفید ہوں گی ۔